سروت گیلانی کو شوہر اور بچوں کی نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

بول نیوز  |  Apr 16, 2021

پاکستان کی معروف اداکارہ سروت گیلانی کو اپنے شوہر اور بچوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اداکارہ سروت گیلانی کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر گزشتہ روز شوہر کی نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئی جس میں اُن  کے دونوں بیٹوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Churail Sarwat (@sarwatg)

سروت گیلانی نے اس پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ ’خوشی کے لمحات، جب آپ اپنے بچوں کو نما ز پڑھتے ہوئے دیکھیں۔‘

سروت گیلانی کی ویڈیو میں فہد مرزا کے نماز پڑھتے ہوئے نماز میں کی جانے والی تسبیح بھی سنی جا سکتی ہے۔

قابلِ غور بات یہ ہے کہ سروت گیلانی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کے شوہر اور بیٹے کے عقب میں ٹی وی چل رہا ہے جس میں کوئی غیر ملکی فلم لگی ہوئی ہے۔

سروت گیلانی کا یہ ویڈیو شیئر کرنا ہی تھا کہ اُن کے فالوورز اور مداحوں کی جانب سے اُن پر خوب تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

 جس میں انٹر نیٹ صارفین کا کہنا تھا کہ نماز پڑھنے سے قبل ٹی وی بند کر لینا چاہیے تھا۔

چند انٹرنیٹ صارین کا کہنا ہے کہ فہد مرزا اور اُن کے بیٹے کی پیٹھ ٹی وی کی جانب ہے اس لیے اس ٹی وی کے آن ہونے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے ۔

جبکہ کچھ کا سروت گیلانی کی اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ نماز ادا کرنے کا یہ غلط طریقہ ہے۔

صارفین کا تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے اداکارہ کو ویڈیو بنانے کے بجائے اپنے چھوٹے بیٹے کو نماز کے آداب سکھاتے ہوئے سمجھانا چاہیے کہ نمازیوں کے آگے سے نہیں گزرتے ۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More