لاک ڈاؤن کے دنوں کی ’جھاڑو پوچا رانی کی واپسی‘

اردو نیوز  |  Apr 17, 2021

انڈین اداکارہ شرتی ہاسن کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر نے ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن کی یادیں تازہ کر دی ہیں۔

گذشتہ برس کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد اکثر ممالک نے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا تھا جس کے باعث شہری اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے تھے اور اپنا روزمرہ کا کام خود کرنے لگے تھے۔ 

انڈین این ڈی ٹی وی کے مطابق اداکارہ شرتی ہاسن نے ایسے ہی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں وہ پرکشش تو دکھائی دے رہی ہیں لیکن تصویر کے کیپشن نے اداکارہ کی خوبصورتی سے زیادہ توجہ حاصل کی۔

تصویر کا کیپشن تھا کہ کمل ہاسن کی بیٹی خود کو ’جھاڑو پوچا رانی‘ قرار دیتی ہے۔

جمعے کو انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ’جھاڑو پوچا رانی واپسی ہوگئی۔‘

ساتھ ہی میں انہوں نے ’بہت سارے برتنوں‘ کی بھی شکایت کی جو غالباً اداکارہ کو خود دھونے پڑے تھے۔

اپنی پوسٹ کے ساتھ شرتی ہاسن نے ایک سٹکر بھی لگایا جس میں ایک خاتون برتن دھو رہی ہے۔

شرتی ہاسن انسٹا گرام پر کچھ نہ کچھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ایک اور سٹوری میں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ صوفے پر بیٹھی ہیں اور بیک گراؤنڈ میں گانا چل رہا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’کبھی کبھی اپنے صوفے سے چمٹ جانا اور اپنی وائب سے لطف اندوز ہونا بھی ٹھیک ہے۔‘

شرتی ہاسن نے اس سے قبل ایک خوبصورت سیلفی اپلوڈ کی تھی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا تھا کہ ان کا لاک ڈاؤن موڈ آن ہوگیا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ ان کی دن کی سرگرمیوں میں صفائی ستھرائی، سینیٹائزنگ اور تخلیقی کام شامل ہیں، اور اس سب سے بھی بڑھ کر یہ کہ تمام کام مسکراتے ہوئے سرانجام دینا ہے۔ 

شرتی ہاسن اکثر انسٹاگرام پر اپنی روزمرہ کی سرگرمیاں شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن ساتھ میں وہ اپنے فینز کے ساتھ بھی بات چیت کرتی رہتی ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ ہریتک روشن ان کے ’کرش‘ ہیں اور ان کے پسندیدہ اداکار شاہ رخ خان ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More