سلمان خان کا شاہ رخ کی فلم کا معاوضہ لینے سے انکار

ہم نیوز  |  Apr 17, 2021

بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان نے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں ادا کیے مختصر کردار کا معاوضہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔ 

سلمان خان بھارتی فلم نگری میں ’بھائی‘ کے نام سے مشہور ہیں۔ وہ عملی زندگی میں بھی وقتاً فوقتاً بھائی یونے کا ثبوت دیتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

بھارتی میڈیا کے مطابق یش راج بینرز تلے بننے والی شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں سلمان خان نے مختصر کردار ادا کیا ہے جس کے لیے فلمساز ادتیا چوپڑا نے انہیں بھاری معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا۔

معاوضے کی ادائیگی کے لیے جب ادتیا نے سلمان خان سے رابطہ کیا تو انہوں نے معاوضہ لینے سے صاف انکار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ادتیا چوپڑا نے سلمان خان کو معاوضہ دینے کی بہت کوشش کی تاہم بالی ووڈ سلطان نے جواب دیا ’شاہ رخ خان میرے بھائی جیسا ہے، اس کے لیے میں سب کچھ کرسکتا ہوں‘۔

سلمان خان کی جانب سے معاوضہ نہ لینے پر ادتیا چوپڑا اب انہیں مہنگا تحفہ دینے کا سوچ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

دوسری جانب ’پٹھان‘ کے ہیرو شاہ رخ خان کو جب اس صورت حال سے آگاہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا ’بھائی تو بھائی ہے‘۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More