وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر ضیاء اللہ بنگش عہدے سے مستعفی

بول نیوز  |  Apr 17, 2021

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے مشیر ضیاء اللہ بنگش عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضیاء اللہ بنگش نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بھیج دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ضیاء اللہ بنگش نے اپنا پیغام شئیر کیا ہے جس میں انہوں نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔

میں بطور وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے مشیر اپنے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں کیونکہ میرے اوپر حلقے کی ذمہ داریاں بہت ہیں اور میں اپنے حلقے پر ذیادہ توجہ دینا چاہتا ہوں۔ وزیراعلٰی خیبرپختونخوا محمود خان کو اپنا استعفی پیش کر دیا ہے۔ https://t.co/SooQgTQUwK

— Zia Ullah Bangash (@ZiaBangashPTI) April 17, 2021

ضیاء اللہ بنگش کا کہناہے کہ میں بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اپنے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں کیونکہ میرے اوپر حلقے کی ذمہ داریاں بہت ہیں اور میں اپنے حلقے پر زیادہ توجہ دینا چاہتا ہوں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More