ایک بار کورونا سے متاثر ہونے والے افراد دوبارہ اس وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں، تحقیق

بول نیوز  |  Apr 17, 2021

ایک بار کورونا سے متاثر ہونے والے افراد دوبارہ اس وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں، اس حوالے سے ایک تحقیق سامنے آئی ہے۔

3 ہزار سے زائد افراد پر ہونے والی ایک تحقیق کے نتائج  میں سامنے آیا ہے کہ کووڈ ری انفیکشن جوان افراد میں عام ہے اور پہلی بار بیمار ہونے کے باوجود یہ جوان افراد ایک بار پھر وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں اور آگے دیگر افراد تک منتقل کرسکتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا ہے کہ کورونا ست متاثرہ افراد کو  ویکسین کی فراہمی ضروری ہے، کیونکہ ویکسینیشن سے مدافعتی ردعمل یادہ مضبوط ہوتا ہے، دوبارہ بیمار ہونے سے تحفظ ملتا ہے اور وائرس کو آگے منتقل کرنے کی شرح گھٹ جاتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اگرچہ ماضی میں کووڈ سے محفوظ رہنے والوں میں اس بیماری کا امکان سابقہ مریضوں کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ ہوتا ہے، مگر پھر بھی ری انفیکشن کا خطرہ برقرار رہتا ہے۔

اس تحقیق کے لیے 3249 مردوں کو شامل کیا گیا تھا جن کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان تھیں اور میرین کور میں بھرتی سے قبل انہیں 2 ہفتے قرنطینہ میں رکھا یگا تھا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More