پاکستان کوویزے جاری کرنےکیلئے بھارتی بورڈکو منظوری مل گئی

سماء نیوز  |  Apr 17, 2021

فوٹو: اے ایف پی

بھارت کے کرکٹ بورڈ نے سپریم کونسل کو آگاہ کیا ہے کہ بی جے پی حکومت نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم اور میڈیا کے نمائندوں کو ویزا جاری کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

میگا ایونٹ کا انعقاد رواں سال کے آخر اکتوبر میں منعقد ہونا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی سے کہا تھا کہ انہیں یقین دہانی کرائی جائے کہ قومی ٹیم کو بھارت کا ویزا مل جائے گا۔

معاملے کو حل کرنے کے لیے کرکٹ کی گورننگ باڈی نے بی سی سی آئی کو 30 اپریل کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق، بی سی سی آئی نے جمعہ 16 اپریل کو منعقدہ ایک ورچوئل میٹنگ کے دوران وفاقی حکومت سے منظوری حاصل کرلی ہے۔ منظوری کے تحت پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ساتھ صحافیوں کو بھی ویزے فراہم کیے جائیں گے۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے بتایا کہ ”پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کرنے کا معاملہ حل کرلیا گیا ہے۔ بہرحال، شائقین کے بھارت آکر میچ دیکھنے حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

خیال کیا جارہا ہے کہ گارنٹی لیٹر آئندہ چند روز میں آئی سی سی کو پیش کردیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More