پرویز خٹک کے بیٹے ابراہیم خٹک کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان

ہم نیوز  |  Apr 17, 2021

 تین اراکین کے مستعفی ہونے کے بعد خیبر پختونخوا کابینہ میں دو نئے مشیروں اور ایک معاون خصوصی کی تقرری متوقع ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر دفاع  پرویز خٹک کے بیٹے ابراہیم خٹک کو صوبائی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ بیرسٹر محمد علی سیف کی بھی بطور مشیر تقرری کا امکان ہے۔

اس سے قبل خیبر پختونخوا حکومت نے مشیرسائنس وٹیکنالوجی ضیا اللہ بنگش نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ معاون خصوصی ایکسائز غزن جمال نے بھی استعفیٰ وزیراعلیٰ کو بھجوادیا تھا۔

مزید پڑھیں: 

اس سے قبل مشیرتوانائی حمایت اللہ خان بھی اپنےعہدے سے مستعفی ہوگئے تھے حمایت اللہ نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ محمود خان کو بھجوایا تھا۔ مستعفی ہونے والے کابینہ ارکان کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے ضیااللہ بنگش،غازی غزن جمال اور حمایت اللہ خان کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More