سونو سود کورونا کا شکار ہوگئے

بول نیوز  |  Apr 17, 2021

بھارت کے معروف اداکار سونو سود بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سونو سود نے بتایا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہوں نے خود کر قرنطینہ کرلیا ہے۔

سونو نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے تمام احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور بہترین دیکھ بھال بھی شروع کردی ہے۔

کورونا اثر بالی ووڈ نگری پر بھی پڑ رہا ہے جہاں ہر گزرتے دن کے ساتھ ایک نا ایک اداکار اس وائرس کا شکار ہورہا ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More