چمن میں فرسٹ کلاس کرکٹر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق

بول نیوز  |  Apr 17, 2021

بلوچستان کے ضلع چمن کے علاقے کلی حاجی اخبر صالحزئی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فرسٹ کلاس کرکٹر محمد نعیم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

لیویز حکام کے مطابق  محمد نعیم بازار سے موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا، ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ میں جاں بحق ہوگیا۔

محمد نعیم کے لواحقین نے لاش ڈی سی آفس کے سامنے رکھ کر احتجاج شروع کردیا ہے جبکہ لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکوؤں کو گرفتار کیاجائے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More