عوام جعلی کالز اورایس ایم ایس پردھیان نہ دیں،پی ٹی اے

سماء نیوز  |  Apr 18, 2021

فائل فوٹو

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ جعل ساز ايک بار پھرمتحرک ہوگئے ہیں اس لئےکسی کواپنے اے ٹی ايم کارڈ کا پن کوڈ يا ديگر معلومات نہ ديں۔

پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی نےعوام کو متنبہ کيا ہے کہ وہ جعلی کالزاور ايس ايم ايس پردھيان نہ ديں۔پی ٹی اے یا کوئی اور ادارے فون پر اے ٹی ایم پن يا دیگر ذاتی معلومات نہیں مانگتے ہیں۔فون کالز اور ایس ایم ایس پرعوام ذاتی مالیاتی معلومات شیئر نہ کریں اور پی ٹی اے کے نام پر ایسی کالز اور ایس ایم ایس نظر انداز کریں۔

موبائل چوری ہونے کی آن لائن اطلاع دینے کی سہولتاس کےعلاوہ پی ٹی اے نے موبائل فون چوری ہوجانے کی صورت میں آن لائن شکایت درج کروانے کی سروس شروع کی ہے۔اس سہولت سے پی ٹی اے کو آن لائن درخواست دے کر موبائل فون بلاک کروایا جاسکتا ہے اورموبائل فون ملنے کی صورت میں آن لائن ہی اَن بلاک بھی کردیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More