عمران عباس کا ترک اداکاروں کیساتھ چیریٹی ڈرائیو کا آغاز

سماء نیوز  |  Apr 19, 2021

فوٹو: عمران عباس/انسٹاگرام

اداکار عمران عباس کو ترک حکومت کی جانب سے پاکستان سے سفیر برائے خیر سگالی مقرر کیا گیا ہے۔

اداکار نے انسٹا گرام پر فالوورز کو یہ خبر دیتے ہوئے لکھا ”ترکی کی حکومت اور اس کی وزارت مذہبی امور دیانت کی جانب سے میرا انتخاب باعث فخر ہے”۔

انہوں نے بتایا کہ ترک اداکاروں کے ہمراہ ان کا وفد رواں ہفتے تنزانیہ اور دیگر افریقی ممالک کا دورہ کرے گا۔ اس چیریٹی ڈرائیو کے تحت بنیادی ضروریات کی کمی کا سامنا کرنے والوں کو پانی اور کھانا فراہم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ناقص تعلیمی نظام کی بحالی سے متعلق کام بھی کیا جائے گا۔

فوٹو: عمران عباس/انسٹاگرام

اداکار نے بتایا کہ اس کے علاوہ مسلمانوں کو قرآن پاک کے ہزاروں نسخے فراہم کیے جائیں گے۔

عمران عباس کے ساتھ رمضان ٹرانسمیشن میں کام کرنے والی اداکارہ ریما خان سمیت متعدد شوبز ستاروں نے اداکار کو اس اعزاز پر مبارکباد پیش کی۔

گزشتہ ہفتے عمران عباس نے ترکی کی گلیوں میں شوٹ کیا جانے والا قصیدہ بردہ شریف پیش کر کے مداحوں کے دل جیتے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More