برطانوی وزيراعظم نے دورہ بھارت منسوخ کر ديا

سماء نیوز  |  Apr 19, 2021

فوٹو: اے ایف پی

بھارت ميں کرونا کيسز میں اضافے کی وجہ سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دورہ منسوخ کر ديا۔

سال 2019 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد برطانوی وزیراعظم کا پہلا بڑا غیر ملکی دورہ تھا۔ انہوں نے اس ماہ بھارت کا دورہ کرنا تھا۔

برطانوی وزیراعظ ہاوس نے جاری پیغام میں بتایا کہ ”کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کی روشنی میں وزیراعظم بورس جانسن اگلے ہفتے بھارت نہیں جاسکیں گے”۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ”دونوں ممالک کے رہنما اس مہینے کے آخر میں ”برطانیہ اور بھارت کے مابین مستقبل کی شراکت داری کے لیے چند اہم منصوبوں پر اتفاق کرنے کے لیے بات کریں گے”۔

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کے یومیہ 2لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہونے لگے ہیں۔ نئی دہلی میں کیسز پر قابو پانے کے لیے پیر 19 اپریل سے ایک ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More