بچوں پر ترس کھالیں، عاصم اظہر کی وزیر تعلیم سےاپیل

سماء نیوز  |  Apr 19, 2021

گلوکار عاصم اظہر نے وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کے امتحانات کے حوالے سے حالیہ بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔

عاصم اظہر نے اپنی ٹوئٹ میں وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی بھی وقت ہے، بچوں پر ترس کھالیں۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے سوالیہ انداز میں شفقت محمود سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر طلباء کمرۂ امتحان سے اپنے گھر کرونا وائرس لے کر گئے تو اُس کا ذمہ دار کون ہوگا؟

عاصم اظہر کی ٹوئٹ کی طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں حمایت کی ۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ اے لیول، او لیول، اے ایس، آئی جی سی ایس ای کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے جبکہ نویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات نئی تاریخوں کے تحت ہوں گے، امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان متعلقہ بورڈ کریں گے جبکہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکول عید الفطر تک بند رہیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More