بچوں کیلئے دنیا کا پہلا اسمارٹ فون

ہم نیوز  |  Apr 20, 2021

بچوں کے لیے دنیا کا پہلا اسمارٹ فون تیار کر لیا گیا، موبائل رکنے والا بچہ ہر وقت والدین کی پہنچ میں رہے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بچوں کے لیے تیار کردہ اسمارٹ فون “نووس” ایک ہی وقت میں اسمارٹ فون، اسمارٹ واچ اور مصنوعی ذہانت والا اسپیکر بن جاتا ہے۔ یہ فورجی نیٹ ورک کو سپورٹ کرتا ہے جبکہ ویڈیوکال، آڈیو کال، اسمارٹ میسجنگ کی سہولت موجود ہے۔

اس فون کی اہم بات یہ ہے کہ اسے چھوٹے ہاتھوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہےاور اس کی بیٹری روایتی فون کے مقابلے میں تین گنا زیادہ کام کرتی ہے۔

بچوں کے لیے ڈیزائن کردہ اس فون میں والدین کی جانب سے لگائے جانے والے لاک اور پابندیوں کی سہولت موجود ہے اور اس فون کو تلاش کرنے کے لیے کئی آپشن دیے گئے ہیں۔

کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ نووس بچوں کو ورزش کی ترغیب دیتا ہے اور کسی بھی مدد کی صورت میں وہ صرف ایک بٹن کر والدین کو مدد کے لیے پکار سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ یہ فون گھریلو پوڈ میں لگا کر اے آئی اسپیکر اور گوگل اسسٹنٹ کا کام بھی کرتا ہے اس کا سب سے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ فون کھول کر اس کی اسکرین نکال کر اور پٹہ باندھ کر اسے اسمارٹ واچ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

فون کا خاص نظام ہروقت بچے کی لوکیشن نوٹ کرتا رہتا ہے اور اگر بچہ کسی غیر آگاہ راستے پر چل پڑے تو اس کی اطلاع والدین کو بھی دیتا ہے تاہم اس کا اسکرین چھوٹا اور ٹچ کے قابل نہیں اگر بچہ واچ میں لگا بٹن تین مرتبہ دبا دے تو وہ مدد یعنی ایس او ایس کا پیغام بن کر والدین تک پہنچ جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے نووس کی قیمت 199 ڈالر رکھی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More