عائزہ خان انسٹاگرام پر چھا گئیں، مداحوں کی شکرگزار

ہم نیوز  |  Apr 20, 2021

جاندار اداکاری اور خوبصورت مسکراہٹ سے دلوں کو موہ لینے والی پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان انسٹاگرام پر چھا گئیں۔ 

عائزہ خان ان پاکستانی اسٹارز میں سے ایک ہیں جو سوشل میڈیا پر سرگرم دکھائی دیتی ہیں اب اداکارہ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی 86 لاکھ ہو گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

انسٹا فالوورز کی تعداد 86 لاکھ پر پہنچنے پر اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) پر مداحوں کے نام ایک پیغام بھی جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

عائزہ نے اپنے پیغام میں 8.6 ملین کی تصویر لگائی اور ساتھ تحریر کیا کہ ’مجھ پر بھروسہ کرنے کا شکریہ، میری طرف سے تمام چاہنے والوں کو بہت سارا پیار۔‘

عائزہ خان پہلی پاکستانی شوبز شخصیت ہیں جن کے انسٹاگرام پر 80 لاکھ یا اس سے زائد فالوورز ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ عائزہ خان اپنے مداحوں کو یکے بعد دیگرے ہٹ ڈرامے دینے کے بعد آج کل ماڈلنگ کی جانب زیادہ متوجہ دکھائی دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

انہوں نے حقیقی معنوں میں شہرت ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’میرے مہرباں‘ اور ’تو دل کا کیا ہوا‘ سے حاصل کی۔ عائزہ خان کا شمار نا صرف ٹی وی بلکہ سوشل میڈیا کی بھی مقبول ترین پاکستانی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More