گلابی رنگ کا واٹس ایپ ۔۔ جانیں اس کے بارے میں چند اہم معلومات جو آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے

ہماری ویب  |  Apr 20, 2021

تفصیلات کے مطابق ایک ایسا لنک گردش کر رہا ہے جس میں واٹس ایپ کا رنگ گلابی کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے، سائبر ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے خبردار رہیں، یہ وائرس ہے اور یہ آپ کے موبائل فون کو ہیک کر سکتا ہے۔

سائبر ماہرین نے واٹس ایپ صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ وائرس لنک کے شکار نہ بنیں جو واٹس ایپ کو گلابی رنگ میں تبدیل کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں، واٹس ایپ سے آفیشل اپ ڈیٹ ہونے کا دعویٰ کرنے والے س لنک پر کلک کرنے سے صارفین کا فون ہیک ہو جائے گا، اور وہ اپنے واٹس ایپ تک رسائی سے محروم ہو جائیں گے۔

یہ ڈاؤن لوڈ لنک واٹس ایپ گروپس میں گردش کر رہا ہے، سائبر سیکیورٹی کے ایک ماہر راج شیکھر راجہ ہریا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ میں کہا کہ واٹس ایپ پنک کے نام کے ساتھ کسی بھی لنک پر کلک نہ کریں، ورنہ آپ کے فون تک مکمل رسائی ختم ہو جائے گی۔

واٹس ایپ کے صارفین بھی سادہ لوحی میں یہ نقصان دہ لنک شیئر کر رہے ہیں، اس لیے سائبر انٹیلی جنس فرم نے صارفین کو سختی سے مشورہ دیا ہے کہ وہ گوگل یا ایپل کے آفیشل ایپ اسٹور کے علاوہ کسی بھی ایپ کو انسٹال نہ کریں۔

سائبر ماہرین کا کہنا ہے کہ غلط ایپ کا استعمال کر کے دراصل آپ اپنے فون پر سمجھوتا کرتے ہیں، اور آپ کے ذاتی ڈیٹا جیسے تصاویر، ایس ایم ایس، اور رابطوں وغیرہ کو چوری کیا جا سکتا ہے، جب کہ کی بورڈ پر مبنی میل ویئر آپ کی ٹائپنگ کی ہر چیز کو ٹریک کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سائبر سیکیورٹی نے خبردار کیا ہے کہ ایسے لنک پر کلک کرنے سے آپ کے بینکنگ پاس ورڈ پر قبضہ اور پھر اکاؤنٹ سے چوری بھی ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More