روزے میں انسولین کب اور کیسے لگائیں؟ جانیں ماہرین کیا طریقہ بتاتے ہیں

ہماری ویب  |  Apr 20, 2021

شوگر کے وہ مریض جنہیں انسولین لگتی ہیں، وہ روزہ تو رکھ لیتے ہیں مگر بعض اوقات اتنے نڈھال ہو جاتے ہیں کہ افطار تک ان کی طبیعت بہت خراب ہونے لگتی ہے، اور پھر افطار میں مزے سے کھانے پینے کی چیزیں کھانے کے بعد مزید ان کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

آج ہماری ویب میں موجود ہے آپ کے لئے ماہرین کی بتائی ہوئی کچھ احتیاطی تدابیر جو آپ کے بھی کام آئیں گی۔

ماہرین کی بتائی گئی ٹپ:

٭ سحری ختم ہونے سے 15 منٹ پہلے انسولین کا انجیکشن لگالیں، یہ پورے دن آپ کی حفاظت کرے گی۔

٭ اگر آپ سحری سے قبل انسولین نہیں لگا سکے تو افطار سے 20 منٹ پہلے لگالیں یہ آپ کو بہت فائدے دے گی، اس سے روزہ بھی نہیں ٹوٹے گا۔

٭ میٹھے شربت اور آئلی کھانے سے بالکل پرہیز کریں۔ یہ جسم کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

٭ کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ گرم پانی کا استعمال کریں اور اس میں چٹکی بھر نمک شامل کرلیں۔

٭ افطار میں تربوز پر کالا نمک چھڑک کر کھائیں، یہ انسولین لگوانے والوں کے لئے بہترین پھل ہے۔

ماہرین کا بتایا گیا طریقہ :

انسولین کا انجیکشن عام طور پر پیٹ میں لگتا ہے، اور یہ صحیح طریقہ بھی ہے، مگر کچھ ماہرین کے مطابق اگر اسی انجیکشن کو بازو میں لگوایا جائے، تو اس کا کوئی نقصان نہیں ہوتا، مگر جس سے لگوایا جائے وہ تجربہ کار ہو تاکہ وہ پٹھوں میں نہ لگائے یا کسی ہڈی پر نہ لگائے بلکہ جلد کے اندر لگائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More