پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی20آج کھیلا جائے گا

ہم نیوز  |  Apr 21, 2021

جنوبی افریقہ کے خلاف جیت کے بعد گرین شرٹس زمبابوے کو بھی زیر کرنے کے لیے تیار ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی20سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں پہلے ٹی 20 میں دوپہر دو بجے ہرارے میں مد مقابل آئیں گی۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز تین میچوں پر مشتمل ہے۔ سیریز کے تینوں میچ ہرارے میں ہی کھیلے جائیں گے اور کورونا کے پیش نظر تماشائیوں کو گراؤنڈ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے چودہ میچز پاکستان نے جیتے ہیں۔

زمبابوے کے خلاف ٹی 20 میں سب سے زیادہ دو سو پینسٹھ رنز بنانے والے احمد شہزاد اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔افریقی ٹیم کے خلاف محمد حفیظ سات میچوں میں13وکٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں میں دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیز یز بھی کھیلی جائے گی۔ پاکستان کی جانب سے تین میچوں کی سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دئیے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More