کراچی: ڈیفنس فیز 6 میں فائرنگ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

سماء نیوز  |  Apr 21, 2021

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان راحت فیز6 میں رات گئے سابق چیف جسٹس سعید الزمان کے بیٹے افنان سعید کے گھر فائرنگ کی گئی۔

ایس ایس پی ساؤتھ زبیرنذیر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات 1 بجکر17منٹ پرپیش آیا اور گولیاں گھر کی دیواروں پر لگیں۔ افنان سعید نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے دوست کے ہمراہ گھر پہنچے تھے اور ان کے گھر کے اندر جاتے ہی نامعلوم ملزمان  نے فائرنگ کی۔ اس دوران گھر کے اندر موجود پولیس گارڈ نے جوابی فائر بھی کیا تاہم نامعلوم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایس ایس پی ساؤتھ نےبتایا کہ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں اور رات گئے اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی۔ زبیر نذیر نے بتایا کہ افنان زمان کےگھر کے باہر کیمرے کام نہیں کررہے تھے۔ ملزمان نے دو ہوائی فائرکئے اور اس واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More