گللابی رنگ کے واٹس ایپ سے متعلق اہم معلومات سامنے آگئیں

بول نیوز  |  Apr 21, 2021

سوشل میڈیا پر آج کل ایک ایسا لنک گردش کررہا ہے جس میں واٹس ایپ کا رنگ گلابی کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

سائبر ماہرین کے مطابق ایسے لنک سے خبردار رہا جائے کیونکہ یہ وائرس ہے اور یہ آپ کے موبائل فون کو ہیک کر سکتا ہے۔

سائبر ماہرین نے مزید کہا کہ واٹس ایپ صارفین خبردار ہوجائیں  اور ایسے کسی وائرس لنک کے شکار نہ بنیں جو واٹس ایپ کو گلابی رنگ میں تبدیل کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔

واٹس ایپ سے آفیشل اپ ڈیٹ ہونے کا دعویٰ کرنے والے اس لنک پر کلک کرنے سے صارفین کا فون ہیک ہو جائے گا، اور وہ اپنے واٹس ایپ تک رسائی سے محروم ہو جائیں گے۔

صارفین کے مطابق یہ ڈاؤن لوڈ لنک واٹس ایپ گروپس میں گردش کر رہا ہے جبکہ سائبر سیکیورٹی کے ایک ماہر راج شیکھر راجہ ہریا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ میں کہا کہ واٹس ایپ پنک کے نام کے ساتھ کسی بھی لنک پر کلک نہ کریں، ورنہ آپ کے فون تک مکمل رسائی ختم ہو جائے گی۔

 سائبر انٹیلی جنس فرم نے صارفین کو سختی سے مشورہ دیا ہے کہ وہ گوگل یا ایپل کے آفیشل ایپ اسٹور کے علاوہ کسی بھی ایپ کو انسٹال نہ کریں۔

سائبر ماہرین نے کہا کہ غلط ایپ کا استعمال کر کے دراصل آپ اپنے فون پر سمجھوتا کرتے ہیں، اور آپ کے ذاتی ڈیٹا جیسے تصاویر، ایس ایم ایس، اور رابطوں وغیرہ کو چوری کیا جا سکتا ہے، جب کہ کی بورڈ پر مبنی میل ویئر آپ کی ٹائپنگ کی ہر چیز کو ٹریک کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سائبر سیکیورٹی نے خبردار کیا ہے کہ ایسے لنک پر کلک کرنے سے آپ کے بینکنگ پاس ورڈ پر قبضہ اور پھر اکاؤنٹ سے چوری بھی ہو سکتی ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More