کراچی میں 23اپریل سے ہیٹ ویو کی پیشگوئی

سماء نیوز  |  Apr 21, 2021

شہر قائد میں 23سے 25اپریل کے دوران گرمی کی لپیٹ میں رہے گا، پارہ 40 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر نےکراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی وارننگ جاری کردی۔

ہیٹ ویو سینٹر کے مطابق 23سے25 اپریل کے دوران کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، دن میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ دن کے اوقات میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں، شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان رہے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More