ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 148 اموات ہوئیں، این سی او سی

ہم نیوز  |  Apr 21, 2021

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں  گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 148 اموات ہوئیں جن میں سے 52 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔

این سی او سی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  کورونا  وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے  جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک بھر  میں 5 ہزار 499 افراد  کے کووڈ۔19 ٹیسٹ مثبت آئے۔

ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19  کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 85 فیصد،لاہور میں 81 فیصد،گوجرانوالہ میں 88 فیصد اور مردان میں 91 فیصد مریض ہیں۔

اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 71 فیصد،گوجرانوالہ میں 85 فیصد،نوشہرہ میں 68 فیصد اور سوات میں 66 فیصد مریض ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 47 ہزار 301 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 11 ہزار 341, پنجاب میں 21 ہزار 293, خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 26،اسلام آباد میں 4 ہزار 388، بلوچستان میں 1 ہزار 248،گلگت بلتستان میں 219، آزاد کشمیر میں 786 ٹیسٹ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: 

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 72 ہزار 619 ہو چکی ہے۔ گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 522 مریض ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 83 ہزار 162 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 72 ہزار 381 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 15 ہزار 873،بلوچستان میں 21 ہزار 127، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 204، اسلام آباد میں 70 ہزار 984، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 8 ہزار 462، پنجاب میں 2 لاکھ 76 ہزار 535 اور سندھ میں 2 لاکھ 74 ہزار 196 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 16 ہزار 600 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 559 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 7 ہزار 664 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 88 مریض ہسپتالوں میں اور 15 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 953 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 33 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

اسی طرحاسلام آباد میں کل 649 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں 225 اموات، گلگت بلتستان میں 104 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔

این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 446 اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 13 لاکھ 19 ہزار 832 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 5 ہزار 350 مریض زیر علاج ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More