کروناوائرس: عمان نےپاکستان سمیت تین ممالک پرسفری پابندی لگادی

سماء نیوز  |  Apr 21, 2021

فوٹو: الجزیرہ

خلیجی ملک عُمان نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلیے بھارت، بنگلادیش اور پاکستان سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔

عُمان کےسرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق تینوں ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندیوں کا اطلاق ہفتہ 24 اپریل سے ہوگا۔

عمان کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے کیسوں کی یومیہ تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ ملک میں تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد 1لاکھ 83ہزار 770 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ کرونا سے اب تک 1ہزار 926 اموات ہوئیں ہیں۔

قبل ازیں عُمانی حکام نے حال ہی میں رمضان المبارک میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلیے نئی پابندیاں عائد کی جاچکی ہیں۔

حکومت نے رمضان کے آغاز میں لوگوں کی گھر سے باہر نقل وحرکت اور گاڑیاں چلانے پر دوبارہ پابندی لگادی تھی۔ اس کے علاوہ تمام تجارتی سرگرمیوں، رمضان میں افطار کے اجتماعات منعقد کرنے پر بھی پابندی برقرار ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More