سعودی عرب، 17 مئی سے بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کا اعلان

بول نیوز  |  Apr 22, 2021

سعودی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کا اعلان کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوعدی عرب میں 17 مئی سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کردیا جائیگا۔

دوسری جانب سعودی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر پروازوں کی بحالی میں 20 ممالک پر تاحال پابندی عائد ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے 20 ممالک کی فہرست میں ارجنٹائن، متحدہ عرب امارات، جرمنی، امریکہ، پاکستان سمیت انڈیا، ترکی، فرانس، لبنان اور مصر شامل ہیں۔

اسکے علاوہ برازیل، پرتگال، انڈونیشیا، جنوبی افریقہ، آئرلینڈ، سوئیڈن، سوئس کنسڈریشن، برطانیہ اور اٹلی  بھی شامل فہرست ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More