کرونا کا شکاراداکارہ سنبل شاہدوینٹی لیٹرپرمنتقل

سماء نیوز  |  Apr 22, 2021

فائل فوٹو

کرونا کا شکار ہونے والی اسماء عباس اور بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کو وینٹی لیٹرپرمنتقل کردیا گیا، اسماء عباس نے مداحوں سے دعاوں کی اپیل کی ہے۔

انسٹاپوسٹ میں سنبل کے ساتھ تصویرشیئرکرتے ہوئے اسماء نے لکھا ” میری پیاری باجی وینٹی لیٹرپرہیں ، ان کی جلد واپسی کیلئے دُعاکریں ”۔

اسماء عباس کے مداحوں نے ان کی پوسٹ پرکیے جانے والے تبصروں میں سنبل کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگوہوتے ہوئے نیک خواہشات بھیجیں۔

تقریبا 12 روز قبل بشریٰ نے سنبل میں کرونا کی تشخیص کی اطلاع دیتے ہوئے انسٹا پوسٹ میں لکھا تھا ” میری پیاری بہن ان دنوں کرونا وائرس کیخلاف جنگ لڑ رہی ہیں، پلیز ان کی جلد صحتیابی کیلئے دُعا کریں، 4 چاند سلامت رہیں”۔

یہاں 4 چاند سے مراد بشریٰ اور ان کی دیگر3 بہنیں اسماء عباس، نیلم نشیر اور سنبل شاہد ہیں، یہ چاروں فنون لطیفہ سے وابستہ ہیں۔

متعدد ڈراموں میں اداکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی سنبل شاہد حال ہی میں اے پلس سے نشرکیے جانے والے ڈرامے” جی ٹی روڈ” میں نظرآئیں تھیں جس میں ان کے ہمراہ اسماء عباس بھی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More