جھوٹ پکڑنے والی مشین ایجاد

ہم نیوز  |  Apr 22, 2021

واشنگٹن: امریکہ میں جھوٹ پکڑنے والی ایسی مشین ایجاد کرلی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں ایک ایسی مشین تیار کر لی گئی ہے جو آنکھ کی پتلیوں کی حرکت ریکارڈ کرے گی اور اس طریقے سے سچ اور جھوٹ کا 90 فیصد تک بالکل صحیح تعین ہوسکے گا۔

امریکہ کی ایک ٹیکنالوجی فرم کونویرس نے 90 فیصد تک جھوٹ اور سچ کا صحیح تعین کرنے والی ایک لائی مشین متعارف کروا دی ہے۔

آئی ڈیٹیکٹ ٹیکنالوجی انسانوں کی دل کی دھڑکن، سانس لینے یا پھر پسینہ آنے کا جائزہ لینے والی مشینوں سے بالکل ہٹ کر ہے۔

فرم کے چیئرمین ٹوڈ میکلسن کا کہنا ہے کہ انسانوں کے اپنی سانس پر کنٹرول کرنے، پرسکون رہنے اور پسینہ نہ آنے سے سچ اور جھوٹ کا اندازہ لگایا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

آئی ڈیٹیکٹ کو تقریباً 100 مختلف عناصر کے ہمراہ پتلیوں کے سائز میں تبدیلی کو ریکارڈ کرنے کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More