کوئٹہ حملے میں بے گناہ جانوں کے ضیاع پر بہت غمزدہ ہوں، وزیر اعظم

ہم نیوز  |  Apr 22, 2021

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ حملے میں بے گناہ جانوں کے ضیاع پر بہت غمزدہ ہوں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہم تمام داخلی اور بیرونی خطرات سے آگاہ ہیں، قوم نے دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے بڑی قربانیاں دیں۔

I am deeply saddened by the loss of innocent lives in the condemnable & cowardly terrorist attack in Quetta yesterday. Our nation has made great sacrifices in defeating terrorism & we will not to allow this scourge to rise again. We remain alert to all internal & external threats

— Imran Khan (@ImranKhanPTI)

وزیر اعظم عمران خان نے تحریر کیا کہ دہشت گردی کی لعنت کو دوبارہ اٹھنے نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

خیال رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے زرغون روڈ پر ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکہ ہوا تھا جس میں 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے تھے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 15 افراد زیر علاج ہیں۔ جس میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

ہم نیوز نے بتایا ہے کہ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی۔

خلیجی اخبار نے ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹرارباب کامران کے حوالے سے بتایا ہے کہ زخمیوں میں دو اسسٹنٹ کمشنرز بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث پارکنگ میں کھڑی متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک آواز سنی گئی جبکہ جائے وقوع پر دھواں اٹھتا ہوا بھی دیکھا گیا۔

ڈی آئی جی پولیس اظہر اکرام نے کہا کہ کوئٹہ دھماکے میں 40 سے 50 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ کار علاقے میں داخل ہوتے ہی دھماکہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حب: فٹبال گراؤنڈ میں دھماکہ، 10افراد زخمی

وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے اور وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو ہر پہلو سے اس دھماکے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More