کوئٹہ: سرینا ہوٹل دھماکے کا مقدمہ درج

سماء نیوز  |  Apr 22, 2021

کوئٹہ میں بدھ کے روز ہونے والے حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مقدمے میں قتل، اقدام قتل، ایکسپلوسیو ایکٹ سمیت دیشت گردی کی دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمہ ایس ایچ او بجلی روڈ محمد ناصر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نجی ہوٹل کی پارکنگ میں بدھ 21 اپریل کو ہونے والے دھماکے میں 5 افراد جاں بحق، جب کہ 12 زخمی ہوئے۔

دھماکے سے کچھ دیر قبل کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ حاصل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید رنگ کی گاڑی ہوٹل کے سیکیورٹی چیک پوائنٹ سے اندر پارکنگ کی جانب داخل ہوتی ہے اور دھماکا ہو جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More