ننھا بچہ کچرے پر پڑا تھا ۔۔ صفائی کرنے والے شخص نے کچرے میں پڑے نومولود بچے کی جان کیسے بچائی؟

ہماری ویب  |  Apr 22, 2021

وہ ایک مشہور کہاوت ہے کہ جسے اللہ رکھے اس کون چکھے،یعنی جس کی اللہ حفاظت فرماتا ہے اس کو کوئی شے نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

سعودی عرب میں ایک ایسا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جسے جان کر آپ بھی افسردہ ہوجائیں گے۔

سعودی عرب میں بلدیہ کے صفائی عملے نے کچرے کے ڈرم سے ملنے والے نومولود کی جان بچائی، کسی سفاک شخص نے اس معصوم کو پلاسٹک کے سیاہ شاپر میں ڈال کر پھینک دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں شقرا کمشنری میں شعبہ صفائی کے ایک کارکن نے کچرے کے ڈرم میں پڑے ہوئے نومولود کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کارکن نے کچرے کے ڈرم کو کمپریسر میں خالی کرنے کے لیے جیسے ہی گاڑی سے جوڑا تو اسے ڈرم سے بچے کے رونے کی آواز نے چونکا دیا جس پر کارکن نے ڈرم کو کمپریسر سے الگ کر دیا۔

کارکن نے ڈرم کو فوری طور پر کمپریسر سے جدا کیا اور کچرے سے اس سیاہ شاپر کو نکالا تو اس میں نومولود لپٹا ہوا تھا۔ نومولود کو اس حالت میں پاتے ہی صفائی کے کارکن نے اپنے علاقے کے سپروائزر کو مطلع کیا جو جلد ہی وہاں پہنچ گیا۔

اس موقع پر بلدیہ کے دیگر علاقائی ذمہ دار بھی وہاں پہنچ گئے جنہوں نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ پولیس نے کچرے سے ملنے والے بچے کو اپنی تحویل میں لے کر اسے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More