’یہ غلطی دوبارہ نہیں کروں گا‘: جب ڈاکٹر برطانیہ میں مریض کو آپریشن تھیٹر میں چھوڑ کر نرس کے ساتھ سیکس کرنے چلے گئے

بی بی سی اردو  |  Sep 13, 2025

Getty Images(فائل فوٹو) ڈاکٹر سہیل انجم برطانیہ میں اپنا کیریئر جاری رکھنا چاہتے ہیں

برطانیہ میں ایک میڈیکل ٹریبونل کو بتایا گیا ہے کہ گریٹر مانچسٹر میں ایک ڈاکٹر آپریشن ٹھیٹر میں ایک مریض کو بیہوشی کی حالت میں چھوڑ کر دوسرے کمرے میں ایک نرس کے ساتھ سیکس کرنے چلے گئے تھے۔

44 سالہ ڈاکٹر سہیل انجم کو گریٹر مانچسٹر کے ٹیمسائیڈ ہسپتال میں ان کے ایک ساتھی نے ایک نرس کے ساتھ ’نازیبا حالت‘ میں دیکھا تھا اور ان کے ساتھی انھیں دیکھ کر ’حیران‘ رہ گئے تھے۔

ستمبر 2023 میں رونما ہونے والا یہ واقعہ میڈیکل ٹریبونل کے سامنے اس وقت آیا جب پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سہیل انجم نے ایک مرتبہ پھر برطانیہ میں کام کرنے کے لیے اپلائی کیا۔

جب سماعت کے دوران جنرل میڈیکل (جی ایم سی) نے ثبوت پیش کیے تو 44 سالہ ڈاکٹر نے ثبوت کو چیلنج نہیں کیا بلکہ کہا کہ ان کا رویّہ ’بےشرمی‘ پر مبنی تھا۔

Googleآپریشن کے دوران ڈاکٹر سہیل انجم نے کہا تھا کہ انھیں ’آرام کے لیے وقفہ‘ چاہیےانڈیا میں 18 سال سے کم عمر لڑکے لڑکیوں کے درمیان سیکس جُرم کیوں؟ ایک وکیل کا سپریم کورٹ میں سوالوہ عوامل جو خواتین میں سیکس کرنے کی خواہش کو متاثر کرتے ہیںنابالغ لڑکیوں سے سیکس اور خفیہ جزیرہ: ’ایپسٹین فائلز‘ جو ٹرمپ کے لیے دردِ سر ہیںصدر، وزرا اور فوجی افسران کی بیویوں کے ساتھ سیکس ٹیپ سے بدنام ہونے والے سابق انٹیلی جنس سربراہ کو آٹھ سال قید کی سزا

آپریشن کے دوران ڈاکٹر سہیل انجم نے کہا تھا کہ انھیں ’آرام کے لیے وقفہ‘ درکار ہے اور یہ کہ ان کے ساتھی مریض کی نگرانی کریں۔

اس کے بعد یہ ڈاکٹر ہسپتال میں واقع ایک اور آپریشن تھیٹر میں چلے گئے جہاں انھوں نے ایک خاتون کے ساتھ سیکس کیا۔ ثبوتوں میں اس خاتون کو ’نرس سی‘ کا نام دیا گیا۔

جی ایم سی کی نمائندگی کرنے والے اینڈریو مولی نے میڈیکل ٹربیونل کو بتایا کہ ایک نرس جب دوسرے آپریشن تھیٹر میں داخل ہوئی تو 44 سالہ ڈاکٹر اور ’نرس سی‘ کو دیکھ کر ’حیران‘ رہ گئیں اور وہاں سے عجلت میں نکل گئیں۔

دوران سماعت بتایا گیا کہ تقریباً آٹھ منٹ بعد ڈاکٹر سہیل انجم واپس آپریشن تھیٹر میں آئے اور انھوں نے اپنا کام مکمل کیا۔

اینڈریو مولی کے مطابق ’ڈاکٹر انجم کی آپریشن تھیٹر میں غیر موجودگی کے سبب مریض کو کوئی نقصان نہیں ہوا اور آپریشن بغیر کسی تعطل کے مکمل ہو گیا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ جس نرس نے ڈاکٹر سہیل انجم اور ’نرس سی‘ کو دوسرے آپریشن تھیٹر میں دیکھا تھا اس نے اس واقعے کی شکایت اپنے مینیجر سے کی تھی۔

جی ایم سی کی جانب سے کیس کھولنے سے قبل ہی ڈاکٹر سہیل انجم نے اعتراف کرلیا تھا کہ انھوں نے ’نرس سی‘ کے ساتھ سیکس کیا تھا۔

’دوبارہ ایسا نہیں ہو گا‘

ڈاکٹر سہیل انجم کا کہنا تھا کہ جب انھوں نے مریض کو آپریشن تھیٹر میں چھوڑا انھیں اس وقت معلوم تھا کہ ’نرس سی‘ کہیں ’قریب‘ ہی ہوں گی۔

انھوں نے یہ بات بھی تسلیم کی کہ ان کے اس اقدام کے سبب مریض کی صحت کو خطرہ بھی لاحق ہو سکتا تھا۔

ڈاکٹر سہیل انجم نے میڈیکل پریکٹشنرز ٹربیونل سروس سے کہا کہ وہ برطانیہ میں اپنا کیریئر جاری رکھنا چاہتے ہیں اور وعدہ کرتے ہیں کہ ’یہ غلطی‘ دوبارہ نہیں کریں گے۔

’میں بہت شرمندہ ہوں اور اس کا ذمہ دار صرف میں ہی ہوں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنے ساتھیوں اور نیشنل ہیلتھ سروسز کا بھروسہ توڑا ہے۔

’میں ہر کسی سے معذرت خواہ ہوں اور سب کچھ ٹھیک کرنے کے لیے ایک موقع کا طلبگار ہوں۔‘

ڈاکٹر سہیل انجم کا مزید کہنا تھا کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت رونما ہوا تھا جب ان کا خاندان ایک ’مشکل وقت‘ سے گزر رہا تھا اور وہ اور ان کی اہلیہ اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد بطور ’جوڑا ساتھ نبھانے‘ میں ناکام ہو رہے تھے۔

میڈیکل ٹربیونل کے سامنے یہ سماعت اب بھی جاری ہے۔

کینیا میں سیکس کے کاروبار میں بچوں کے استحصال کا انکشاف: ’ایسے گاہک بھی ہوتے ہیں جو ہمیشہ کم عمر لڑکیوں کے لیے آتے ہیں‘سیکس، پورن اور سوٹ کیس میں بند لاشیں: دہرے قتل کی واردات جس نے ایک خفیہ آن لائن دنیا سے پردہ اٹھایاسیکس میں لذت بڑھانے کی غرض سے منشیات کا استعمال: ’پہلے پہل تو خوشگوار آزادی کا احساس ہوا، مگر پھر میں زندہ لاش بن گیا‘مردوں کو سیکس سے متعلق خواب کیوں آتے ہیں اور کیا نیند کے دوران احتلام ہونا مردانہ بانجھ پن کی علامت ہو سکتا ہے؟’میری بیوی کو سیکس سے ڈر لگتا ہے، مجھے موت سے‘
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More