4 بیویوں کو ساتھ رکھنے والے شخص نے دوسری، تیسری اور چوتھی شادی کرنے کے لیے ویب سائٹ لانچ کیوں کروائی؟

ہماری ویب  |  Apr 22, 2021

پاکستان سے تعلق رکھنے والے ارب پتی اور کامیاب کاروباری شخص آزاد چائے والا نے دوسری بیوی کی تلاش کے لیے ویب سائٹ لانچ کی ہے۔

پاکستانی نوجوانوں کو کاروباری معلومات اور دیگر ہنر فراہم کرنے والی مشہور شخصیت نے منفرد ویب سائٹ متعارف کروا کر ایک بار پھر سب کو حیران کر دیا ہے۔

آزاد چائے والا نے ایک دلچسپ اور انوکھی ویب سائٹ سیکنڈ وائف ڈاٹ کام (Secondwife.com) متعارف کروائی ہے، ویب سائٹ مسلمانوں کو ازدواجی خدمات فراہم کرے گی اور اس کے ذریعے مسلمان اسلامی تعلیمات کے مطابق دوسری ،تیسری اور چوتھی شادی کر سکتے ہیں۔

ویب سائٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ متعارف کروانے کا مقصد ایسی خواتین کی مدد کرنا ہے جن کو شوہروں کی تلاش ہے اور انہیں ایسے مردوں سے رابطے میں لانا ہے جو دوسری، تیسری یا چوتھی بیوی کی تلاش میں ہیں۔

تاہم آزاد چائے والا کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اس پراجیکٹ پر بہت سا پیسہ اور وقت خرچ کیا ہے اور اس کی کامیابی پر بھرپور یقین رکھتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More