کراچی: فلائی اوورز، سڑکوں کی ابتر صورتحال پر حکام کونوٹس

سماء نیوز  |  Apr 22, 2021

فوٹو: آن لائن

فلائی اوورز اور سڑکوں کی ابتر صورتحال سے متعلق کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے کے ایم سی، صوبائی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ شہید ملت روڈ، شاہ فیصل کالونی، سوک سینٹر فلائی اوورز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ لیاقت آباد فلائی اوور، جناح برج ٹاور، قائد آباد فلائی اوورز بھی ابتر صورتحال ہے جبکہ نیپا چورنگی، یونیورسٹی روڈ پر بنے فلائی اوورز کی حالت بری ہو چکی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق مختلف سڑکوں پر بنے پلوں کے ایکس پنشن جوائنٹس بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ شہید ملت روڈ اور جام صادق فلائی اوورز پر کے ایم سی نے ایکس پنشن جوائنٹس کی تنصیب کی تھی مگر وہ بھی ٹوٹ چکے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ شہر بھر فلائی اوورز اور سڑکوں کی استر کاری کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے کے ایم سی، سندھ حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سڑکوں اور فلائی اوورز کی تعمیرات اور استر کاری سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More