پی کے 63 نوشہرہ ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

ہم نیوز  |  Apr 22, 2021

صوبائی الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے ضلع پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی انتخابات کالعدم قرار دینے کی پاکستان تحریک انصاف کی درخواست خارج کردی۔

صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے پی کے 63 کے ضمنی الیکشن کے نتائج برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے امیدوار میاں عمر کاکا خیل نے نوشہرہ ضمنی الیکشن کلعدم کرنے کی درخواست دی تھی

صوبائی الیکشن کمیشن نے آج فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر محفوظ فیصلہ سنایا اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار اختیار ولی پی کے 63 ضمنی الیکشن میں کامیابی کو برقرار رکھا۔

مزید پڑھیں: 

خیال رہے کہ  پی کے 63 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو ملنے والی شکست کے بعد وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک سے ان کی وزارت کا قلمدان بھی واپس لے لیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More