پی کے63 نوشہرہ: ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینےکی درخواست مسترد

سماء نیوز  |  Apr 22, 2021

فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کی صوبائی نشست پی کے63 نوشہرہ کا ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔

کمیشن نے ضمنی الیکشن کے نتائج برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اختیار ولی پی کے63 میں کامیاب قرار پائے تھے جبکہ حکمران جماعت تحریک انصاف کے امیدوار کو شکست ہوئی تھی۔

پی ٹی آئی کے امیدوار عمر کاکا خیل نے ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست کی تھی۔

سال2018  کے عام انتخابات میں میاں جمشید الدین کاکا خیل اس حلقہ سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے لیکن ان کے انتقال کے بعد یہ نشست خالی ہوگئی تھی۔

پی کے 63 میں 19 فروری 2021 کو ضمنی انتخاب منعقد ہوا تھا جس میں ن لیگ کے امیدوار اختیار ولی نے 21 ہزار 208 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار میاں محمد عمر کاکا خیل 17 ہزار 97 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More