کراچی میں گرمی کی نئی لہر کی پیشگوئی

ہم نیوز  |  Apr 22, 2021

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں گرمی کی نئی لہر کی پشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی وارننگ جاری کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 23 سے 25 اپریل کے دوران کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دن ک اوقات میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے جبکہ دن کے اوقات میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان رہے گا۔

واضع رہے کہ ماہ صیام کے آغاز میں کراچی کا موسم خشگوار ہو گیا تھا مگر اب ایک بار پھر کراچی میں گرمی کا زور بڑھ گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More