بھارت کیساتھ بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات چاہتے ہیں، دفترخارجہ

سماء نیوز  |  Apr 22, 2021

فوٹو: ریڈیو پاکستان

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات چاہتا ہے جس کا بنیادی نکتہ کشمیر ہو اور اس حوالے سے کسی بھی ملک کی مدد کا خیر مقدم کریں گے۔

ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ڈس انفولیب اور دیگر رپورٹس نے بھارت کے پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کا پول کھول دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ نہ رکنے پر تشویش ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈومیسائل قانون سمیت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کے اقدامات قبول نہیں۔

کوئٹہ دھماکے سے متعلق ترجمان نے کہا کہ کوئٹہ دھماکے جیسے بزدلانہ ہتھکنڈے دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم متزلزل نہیں کر سکتے اور مجرموں کا پیچھا کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ ایران دوطرفہ روابط کے معمول کا حصہ ہے جس میں ایرانی قیادت کو افغان امن عمل میں پیشرفت پر اعتماد میں لیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More