برصغیر کے معروف اسلامی اسکالر مولانا وحیدالدین خان خالق حقیقی سے جا ملے

بول نیوز  |  Apr 22, 2021

برصغیر کے معروف اسلامی اسکالر، مصنف اور قرآن مجید کے مترجم مولانا وحید الدین خان انتقال کرگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مولانا وحید الدین خان کو دلی کے نظام الدین قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔

انہیں 10 روز قبل کورونا میں مبتلا ہونے کے سبب دلی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

مولانا وحید الدین یکم جنوری 1925 میں بھارت کے علاقے بڈھریا اعظم گڑھ میں پیدا ہوئے۔

ان کی اعلی دینی و روحانی خدمات پر بھارتی حکومت کی جانب سے تیسرا اعلی سول ایوارڈ پدم بھوشن دیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معروف اسلامی سکالر، مصنف، قرآن مجید کے مترجم مولانا وحید الدین خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب @UsmanAKBuzdar کا معروف اسلامی سکالر، مصنف، قرآن مجید کے مترجم مولانا وحید الدین خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہاروزیر اعلی کا سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت#MaulanaWahiduddinKhan pic.twitter.com/E02855FVsm

— CM Punjab (Updates) (@CMPunjabPK) April 22, 2021

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مولانا وحید الدین خان مرحوم کی دینی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا-

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More