جنت مرزا نے مداحوں سے بڑی اپیل کر دی

بول نیوز  |  Apr 22, 2021

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ جنت مرزا نے مداحوں سے بڑی اپیل کر دی ہے۔

حال ہی میں جنت مرزا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوریز شیئر کیں جن میں اُنہوں نے اپنے نام سے منسوب جعلی فیس بُک اکاؤنٹ کے اسکرین شاٹ شیئر کیے ہیں۔

جنت مرزا کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کے نام سے بنایا گیا فیس بُک اکاؤنٹ تصدیق شدہ ہے۔

 جبکہ اُس اکاؤنٹ کو 48 ہزار سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی انسٹا اسٹوری میں کہا کہ ’فیس بُک پر موجود یہ میرا اکاؤنٹ نہیں ہے۔‘

جنت مرزا نے کہا کہ ’نقالی ایک جرم ہے، براہِ کرم اس جعلی اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں۔‘

جنت مرزا نے کہا کہ ’جب آپ اس کاؤنٹ کو رپورٹ کردیں گے تو مجھے لازمی آگاہ کریں۔‘

گزشتہ سال جنت مرزا نے اپنے نام سے منسوب جعلی ٹک ٹاک کو رپورٹ کرنے کی اپیل کی تھی۔

جنت مرزا نے کہا تھا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اُن کا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

واضح رہے  پاکستان کی ٹاپ ماڈل، ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 14 ملین فالوورز ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ پاکستان کی مقبول ترین شخصیت بن گئیں ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More