سلمان خان کی نئی فلم ’رادھے‘ کا ٹریلر دیکھیں

سماء نیوز  |  Apr 22, 2021

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ’رادھے‘کاٹریلر ریلیز ہوگیا۔

سلمان خان نے آج صبح ہی فلم ’رادھے‘کا پوسٹر شیئر کرکے لوگوں کا تجسس بڑھاتے ہوئے بتا یا تھا کہ آج 11 بجے وہ ’رادھے‘کا ٹریلر ریلیز کریں گے جس کی وجہ سے ان کے مداحوں اور بھارتی میڈیا کو بے چینی سے ان کی فلم کے ٹریلر کا انتظار تھا۔ سلمان خان نے لکھا تھا ’آرہاہوں آپ کا موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ اور بلآخر اپنے وعدے کے مطابق سلمان خان نے 11 بجے فلم’رادھے‘‘ کا ٹریلر سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

فلم میں سلمان خان ملک میں پھیلے ڈرگ مافیا کو ختم کرتے نظر آئیں گے، اداکار رندیپ ہوڈا فلم میں ولن کا کردار نبھارہے ہیں۔

فلم کو پربھودیوا نے ڈائریکٹ کیا ہے جب کہ سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی ریئل لائف پرائیویٹ لمیٹڈ نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔

سلمان کے ساتھ اداکارہ دیشا پٹانی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ جب کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھی فلم کے ایک گانے میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ اداکار جیکی شروف بھی فلم میں اہم کردار نبھارہے ہیں۔

فلم ’رادھے‘ عیدالفطر کے موقع پر 13 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More