کروناوائرس: اسلام آباد میں مریضوں کےلیے 296بیڈز رہ گئے

سماء نیوز  |  Apr 22, 2021

فوٹو: این سی او سی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس کی صورتحال تشویشناک ہونے لگی، ضلعی انتظامیہ نے جامع رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرادی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ کیسز میں اضافے سے مختص بیڈ کی تعداد ختم ہوجائیگی جبکہ اسلام آباد میں بیڈز اور وینٹی لیٹرکی تعداد50 فیصد سے کم رہ گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کرونا مریضوں کیلئے 296بیڈز رہ گئے ہیں۔ تشویشناک حالت کے کرونا مریضوں کیلئے 51وینٹی لیٹرز موجود ہیں جبکہ 16اسپتالوں میں کل 836 بیڈز اور119 وینٹی لیٹر مختص کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 98 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ ان میں سے28 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

این سی او سی کےمطابق 24گھنٹوں میں 5ہزار 857 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے اور ملک میں مثبت کیسز کی شرح 10.16 فیصد ہوگئی ہے۔

کروناوائرس: اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ آج رات سےبند

کرونا کےباعث سب سے زیادہ پنجاب میں 54 اموات،خیبرپختونخوا میں 37 اموات ہوئیں۔ سندھ 3، آزاد کشمیر میں 3، بلوچستان میں 1مریض کا کرونا وائرس سے انتقال ہوا۔

ملک میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 16ہزار 600سے تجاوز کرچکی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More