بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کی حالت تشویشناک

بول نیوز  |  Apr 22, 2021

پاکستان شوبز انڈسڑری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سنبل شاہد عالمی وبا کورونا کا شکار ہو گئیں ہیں۔

بشریٰ انصاری کی بہن عاصمہ عباس نے بہن سنبل شاہد کی صحت کے حوالے سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ سنبل شاہد اسپتال میں وینٹیلیٹر پر ہیں، براہِ کرم اُن کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔؎

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asma Abbas (@asmaabbasgill)

تاہم اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے بہن کی صحت کے حوالے سے اب تک کوئی پوسٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

اس سے قبل بشریٰ انصاری نے ہی بہن کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

بشریٰ انصاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ سنبل شاہد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان دنوں، اُن کی بہن عالمی وبا کورونا وائرس سے جنگ لڑ رہی ہیں۔

بشریٰ انصاری نے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’براہِ کرم! میری بہن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کریں، چار چاند سلامت رہیں آمین۔‘

واضح رہے کہ سنبل شاہد بھی کئی نامور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھا چکی ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More