بچوں کے لیے دنیا کا پہلا اسمارٹ فون متعارف

بول نیوز  |  Apr 22, 2021

بچوں کے لیے دنیا کا پہلا اسمارٹ فون  تیار کر لیا گیا ہے۔

بچوں کے لیے ڈیزائن کردہ اس فون میں والدین کی جانب سے لگائے جانے والے لاک اور پابندیوں کی سہولت موجود ہے۔

کمپنی کی جانب سے اسمارٹ فون کی قیمت صرف 199 ڈالر رکھی گئی ہے۔

اس سمارٹ فون کا نام’نووس‘ ہے ، اس کی خاص بات یہ ہے کہ اسمارٹ واچ اور مصنوعی ذہانت والا اسپیکر بن جاتا ہے۔

 یہ فورجی نیٹ ورک کو سپورٹ کرتا ہے جبکہ ویڈیوکال، آڈیو کال، اسمارٹ میسجنگ کی سہولت موجود ہے۔

اس کے علاوہ اس فون کی بیٹری روایتی فون کے مقابلے میں تین گنا زیادہ کام کرتی ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More