پاکستان قدرتی خوبصورتی اور ثقافتی مقامات کی سرزمین ہے،وزیراعظم

بول نیوز  |  Apr 22, 2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان قدرتی خوبصورتی اور ثقافتی مقامات کی سرزمین ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کےدورے پر آئے سری لنکن بدھ بھکشوؤں کے11 رکنی وفد کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں بین المذاہب ہم آہنگی اور پاک سری لنکا تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سیاحوں کیلئےمذہبی سیاحت کا ایک بڑاموقع ہے جبکہ پاکستان قدرتی خوبصورتی اور ثقافتی مقامات کی سرزمین ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان ہولی بدھ ٹریل بنانے پر کام کر رہی ہے، ٹریل میں بدھ مت کے ورثہ والےمقامات کو شامل کیا جائے گا۔

وفد نے بدھ ٹریل ڈیولپ کرنے،آثار قدیمہ اور مذہبی مقامات کے تزیین و آرایش کی تعریف کی۔

 ملاقات میں وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا بھر سے بڑے پیمانے پر سیاحت اور مذہبی زیارت کے لئے تیار ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More