دل کی بیماریوں سمیت خوراک کو بھی ۔۔ پُورا رمضان افطار میں صرف 3 کھجور کھانے سے آپ کے جسم میں کونسی حیرت انگیز تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں؟

ہماری ویب  |  Apr 27, 2021

بلاشبہ کھجور ایک بہترین پھل ہے جس کے بے شمار فوائد موجود ہیں۔ کھجور ہماری پیارے نبی ﷺ کی پسندیدہ غذاؤں میں سے ایک ہے اور آُپ کی سب سے پسندیدہ کھجور عجوہ ہے۔ کھجور سے افطار کا آغاز کرنا سُنت نبوی ﷺ ہے اور صحت کے لیے انتہائی مُفیدبھی ہے کیونکہ سارے دن بھوک کے بعد جسم کو کسی ایسی خوراک کی ضرورت ہوتی ہے جو جسم کو فوری طور بھرپور توانائی دے اور کھجور اس صلاحیت سے بھرپور ہوتی ہے۔

اس آرٹیکل میں روزانہ افطار میں 3 کھجوریں کھانے سے جسم پر مرتب ہونے والے اچھے اثرات کا ذکر کیا جائے گا۔

1-کلون کینسر کا خدشہ کم ہو جاتا ہے

ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ اینڈ نیوٹریشن سائنس کی تحقیق کے مطابق وہ لوگ جو روزانہ کھجور کا استعمال کرتے ہیں اُن میں کلون کینسر کا خدشہ بہت کم ہوتا ہے کیونکہ کھجوریں فوڈ بیکٹریا کی مقدار جسم میں بڑھاتی ہے جو کلون کینسر کے سیلز کو پیدا نہیں ہونے دیتا۔

2- بھرپور اور فوری توانائی

کھجور کے اندر قدرتی شوگر،گلوکوز،Fructose ,Sucrose کی ایک بڑی مقدار شامل ہوتی ہے جو جسم کو فوری طور پر طوانائی فراہم کرتی ہے خاص طور پر افطار کے وقت جب بھوک کی وجہ سے جسم نڈھال ہو رہا ہوتا ہے اُس وقت کھجور جسم کو فوراً فعال کر دیتی ہے اور کسی انرجی بوسٹر کی طرح کام کرتی ہے۔

3- کھجور نظام انہظام کو بہتر بناتی ہے

صرف ایک کپ کھجور سے آپ کو 12 گرام فائبر فراہم ہوتی ہے جو معدے کو فعال کرتی ہے اور خوراک کو ہضم کرنے میں انتہائی معاون کردار ادا کرتی ہے، ماہرین کے مطابق اگر آپ کی خوراک میں فائبر کا مقدار جسم کی مطلوبہ مقدار سے کم ہے تو آپ کا جسم کئی دائمی بیماریوں کا شکار ہو سکتا ہے جن میں کولیسٹرال، شوگر، دل کی بیماریوں کیساتھ ساتھ نظام ہضم کی کئی بیماریاں شامل ہیں۔

4- بیمار دل اور کارڈیو ویسکولر سسٹم کی بحالی

روزانہ چند کھجوریں لمبے عرصے تک کھانا دل کی بہت سی بیماریوں کو ٹھیک کر دیتا ہے، کھجور کے اندر موجود پوٹاشیم جادوئی طور پر آپ کا کولیسٹرال لیول کم کرتا ہے یہ کولیسٹرال آپ کے دل کی نالیوں میں جم کر دل کے دورے کا باعث بنتا ہے۔

5- کھجور دماغ کو چاک و چوبند رکھتی ہے

کھجور کے اندر وٹامن بی 6 کی ایک بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو دماغی صلاحیت کو بڑھاتی ہے اور دماغ کی تھکاؤٹ کو دُور کرنے کا باعث بنتی ہے اس لیے کھجور کو اپنی افطار میں لازمی شامل کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More