ایف بی آر کاریکارڈ، 10ماہ میں 3780ارب روپے ٹیکس جمع

سماء نیوز  |  May 01, 2021

کرونا وباء کے باوجود ایف بی آر نے 10 ماہ میں ریکارڈ 3780 ارب روپے ٹیکس جمع کرلیا، اپریل میں 384 ارب روپے حاصل اور 118 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کئے گئے 

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایف بی آر نے 10 ماہ میں ریکارڈ 3 ہزار 780 ارب روپے ٹیکس جمع کرلیا، جولائی تا اپریل ٹیکس ریونیو ہدف سے 143 ارب روپے زیادہ رہا۔

ایف بی آر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کروناوباء میں تیزی کے باعث آئندہ 2 ماہ ٹیکس آمدن متاثر ہوسکتی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق گزشتہ سال اس مدت میں 3320 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا تھا، رواں سال صرف اپریل کے مہینے میں 384 ارب روپے جمع ہوئے جو 242 ارب روپے ہدف کے مقابلے میں 159 فیصد زیادہ ہے۔

وفاقی ادارے کا کہنا ہے کہ ٹیکس ریفنڈز میں 65 فیصد اضافہ ہوا، اس مالی سال میں اب تک 195 ارب روپے جاری کئے جاچکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More