مریخ پر پرواز کرنے والے ہیلی کاپٹر کو بنانے والوں میں فلسطینی انجینئر بھی شامل

ہم نیوز  |  May 02, 2021

امریکہ کے معروف خلائی ادارے ناسا کی جانب سے حال ہی میں مریخ پر ہیلی کپٹر کی پرواز اور اس کی تخلیق کرنے والی ٹیم میں ایک فلسطینی انجینئر بھی شامل تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لوئے ال بائسیونی کی پیدائش غزہ میں ہوئی اور وہ اب امریکہ کی ریاست کیلیوفورنیا میں رہتے ہیں۔

اس کامیاب مشن پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ محض صرف ایک آئیڈیا تھا کہ مریخ پر ہم پرواز کر سکتے ہیں۔  اس کے لیے ہم نے ایک کھلونا نما ائیر کرافٹ بھی تیار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ائیر کرافٹ یعنی ہیلی کاپٹر کو ناسا کی ایک خصوصی لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا گیا جو کہ ابتدائی کچھ خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

انہوں نے بتایا کہ متعدد حساب و کتاب اور ٹیسٹ کرنے کے بعد ہم ایک ایسا ماڈل بنانے میں کامیاب ہوئے جو کہ مریخ کی فضا میں اڑ سکتا تھا۔

ال بائیسونی نے بتایا کہ 2014 تک میں ناسا کی دیگر ٹیموں کے ہمراہ اپنے فرائض سرانجام دیتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مریخ پر حقیقت میں ہیلی کاپٹر کی پرواز کرانے کا مشن شروع ہوا تو اس کی ٹیم میں شمولیت کے لیے مجھے کال آئی جس پر میں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور رو پڑا۔

انہوں نے کہا کہ جس دن ہمارا تیار کیا گیا ہیلی کاپٹر مریخ پر لینڈ کیا تب مجھے بہت اطمینان پہنچا۔ میں اس تاریخ کا حصہ بن گیا جس کے بارے میں پہلے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More