حکومت نے پنشنرز اور مزدوروں کو بڑی خوشخبری سنادی

بول نیوز  |  May 03, 2021

حکومت نے پنشنرز اور مزدوروں کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل برائے ترقی زلفی بخاری نے ایک بار پھر پنشنرز کو خوشخبری سناتے ہوئے رقم بڑھانے کا عندیہ دے دیا جبکہ انہوں نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی اعلان کیا۔

ذرائع کے مطابق زلفی بخاری نے اپنے بیان میں اس حوالے سے کہاکہ ای اوبی آئی کی رقم کم سےکم اجرت کے برابر لے کر جائیں گے، تحریک انصاف نے حکومت سنبھالی تو ای اوبی آئی کی پنشن 5250 روپے تھی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی کا کہنا تھا کہ 18ماہ میں ای اوبی آئی کی پنشن 8500کردی گئی، رواں سال دسمبر میں پنشن پر پھر نظر ثانی کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ عام مزدور طبقےکوبھی پنشن کے دائرہ کارمیں لائیں گے۔

زلفی بخاری نے ملک اور بیرون ملک میں محنت کرنے والے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کے لیے ملکی سطح پر متعدد منصوبے شروع کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نےکامیاب مزدور پروگرام لانچ کرنےکافیصلہ کیا ہے، جس کے تحت مزدوروں کو آسان اقساط پر قرض دینے کی سہولت دی جائے گی، یہ سہولت ملک اوربیرون ملک میں مقیم مزدوروں کیلئےہوگی۔

زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ وزارت اوورسیز نے مزدوروں کو ڈیڑھ ہزار کے قریب گھر تعمیر کر کے دیئے، وزارت اوورسیز اب بیرون ملک سے وطن واپس آنے والی لیبر کو بھی اپنا کاروبار  شروع کرنے میں معاونت فراہم کرے گی۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More