ہونڈا 125 کی نئی قیمتوں کے حوالے سے بڑا انکشاف

بول نیوز  |  May 03, 2021

اٹلس ہونڈا کمپنی کی جانب سے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 3 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

کمپنی کی اضافی قیمتوں کے بعد  ہونڈا سی ڈی 70  کی قیمت میں 1600 روپے کا ضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد  79 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

 ہونڈا سی ڈی ڈریم کی قیمت میں 3 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اسکی قیمت 85 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح سی جی 125 کی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 900 سے بڑھ کر ایک لاکھ 31 ہزار 500 روپے، سی جی 125 ایس ای کی قیمت ایک لاکھ 56 ہزار 900 سے بڑھ کر ایک لاکھ 59 ہزار 500 روپے ، سی جی 125 ایف اسپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 89 ہزار 500 روپے کی بجائے ایک لاکھ 92 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ ہونڈا کمپنی کی جانب سے قیمتوں کا اطلاق کیا جاچکا ہے تاہم قیمتوں میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More