تھیسارا پریرا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے

ہم نیوز  |  May 03, 2021

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آل راوَنڈر تھیسارا پریرا نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے بہترین آل راؤنڈرز میں شمار کیے جانے والے تھریسارا پریرا نے ٹیم  سلیکٹرز کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

میڈیا رپورٹس کے مطابق تھیسارا پریرا سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اُن کھلاڑیوں میں سے ہیں جو یہ چاہتے تھے کہ آئندہ سیریز کے لیے سری لنکا کے نوجوان کرکٹرز کو کھیلنے کا موقع دیا جائے۔

تھیسارا پریرا نے 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سری لنکا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔  سری لنکن آل راوَنڈر کے پاس ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز میں ہیٹرک کا اعزاز بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

خیال رہے کہ تھیسارا پریرا نے اپنے کریئر میں 166 ون ڈے، 84 ٹی ٹونٹی اور 6 ٹیسٹ میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More