ایل پی جی کی قیمت میں 23روپے فی کلو کمی

سماء نیوز  |  May 03, 2021

فوٹو: آن لائن

ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں 23روپے فی کلو کمی کر دی گئی جس کے بعد 3روز میں ایل پی جی 35روپے فی کلو سستی ہوگئی۔

گھریلو سلنڈر کی قیمت 1572 روپے سے کم ہو کر 1272 روپے ہوگئی اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 6050  روپے سے کم ہو کر 4800 روپے مقرر کر دی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد گھریلو سلنڈر 300 اور کمرشل سلنڈر 1250 روپے سستا ہوگیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More